روس اور مغرب

روس اور مغرب میں دوریاں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہیں، آج شام یورپی یونین اور امریکہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر تاریخ کی بدترین پابندیاں لگان

روس اور مغرب میں دوریاں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہیں، آج شام یورپی یونین اور امریکہ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر تاریخ کی بدترین پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اہم نکات درج ذیل ہیں 1- پیوٹن کو کبھی بھی سبزی کے ساتھ دھنیا فری نہیں دیا جائے گا۔ 2- پیوٹن کو موٹر سائیکل کی بیک لائٹ پر "توں لنگھ جا ساڈی خیر اے" لکھوانے کی اجازت نہی ہوگی۔ 3- پیوٹن کے گھر کے سیوریج سسٹم کو کنکریٹ ڈال کر بند کردیا جائے گا۔ 4- پیوٹن کو دہی والا شاپر ڈبل کروانے کی اجازت نہی ہوگی۔ 5-پیوٹن کو بریانی کے ساتھ سلاد اور رائتہ بالکل مفت نہی دیا جائے گا۔ 6- پیوٹن کے گھر میں گیس صرف صبح آٹھ سے دس اور رات چھ سے آٹھ دی جائے گی۔ 7- پیوٹن کو کسی بھی صورت میں میٹھے خربوزے اور تربوز فروخت نہی کیے جائیں گے۔ 8- سب سے اہم، پیوٹن کے گھر سے تیز انٹرنیٹ کنکشن اتار کر پی ٹی سی ایل کا کنکشن لگادیا جائے گا۔ ولادی میر پیوٹن کو ان بدترین اور انسانیت سوز پابندیوں کے بعد عین ممکن ہے کہ روس نہ صرف یوکرائن سے اپنی فوج واپس بلالے گا بلکہ کریمیا سمیت روس کے بیشتر علاقے سے بھی نیٹو کے حق میں دستبردار ہوجائے گا۔ ویلڈن نیٹو۔ ویلڈن یورپی یونین اور امریکہ۔


Tariq Aqeel

3 Articles posts

Comments