Cricket News

Best Information Center please Like and Comment Zaror karain

 

پاکستان کے مایہ ناز بیٹر اور کپتان پاکستان قومی ٹیم بابر اعظم نے پاکستان آنے پر آسٹریلیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کپتان بابر اعظم نے جمعہ کو لاہور میں تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد مایوسی کا اظہار کیا۔

ناتھن لیون کی پانچ وکٹیں اور کپتان پیٹ کمنز کی تین وکٹوں کی مدد سے آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان کو 235 پر ڈھیر کرنے اور 155 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیبابی حاصل کی

بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ کے اختتام پر پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی  طور پر بہت اچھی سیریز رہی۔

 

پاکستان نے پنڈی میں سخت مقابلہ کیا، کراچی میں میچ بچایا، اور یہاں لاہور میں ہمارے دو خراب سیشن ہوئے۔

 

 

 

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا منصوبہ عام کرکٹ کھیلنے کا تھا، سوچا کہ اگر رفتار ہماری طرف رہی تو ہم پیچھا کریں گے۔

 

بابر اعظم نے پاکستان آنے پر آسٹریلیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا۔ بہت مزہ آیا.

 

آسٹریلیا نے لاہور ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 صفر سے جیت لی ہے۔

 

 


Hanif Baloch

74 Articles posts

Comments