رشتہ کیلے وظیفہ۔

سوال

السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ جناب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے جناب عرض ہے کہ میری کزن کو ایک لڑکا پسند تہا گھر والوں کی طرف سے بھی لڑکا لڑکی کا رشت?

 

جواب 

وعلیکم السلام و رحمت اللہ 

 

پنج  وقتہ  نمازوں  کی ادائیگی اور  دیگر  فرائض  بجالانے  کے  ساتھ  ساتھ   صدقِ  دل  سے نمازوں کے بعد اور تہجد  و  غروب کے وقت دعا مانگیں، اور  صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں، اور  { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ}  کا کثرت سے ورد کریں۔

 نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:

 

’’وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَکَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه“۔

 

اور  نمازِ عشاء  کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکریں۔

یا 

روزانہ فجر اور عشاء کے بعد  اول وآخر گیارہ  مرتبہ  درود  شریف    اکتالیس ، اکتالیس  مرتبہ سورۂ  قریش،اور  یا عَزِیزُ یاجامع کا ورد رکھیں۔

نیز اس کے ساتھ ساتھ ہوسکے تو صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ  سورت مزمل اور سورہ طارق  بھی پڑھ لیا کریں پڑھنی کی بعد آپنی دلی مراد کی دعا کرے  یہ عمل جاری رکھیں جب تک شادی ہوتی ہیں ”یالطیف“ بعد نمازِ عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہوں، پھر مناسب رشتے کے لیے دعا کریں اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل کرتی رہیں۔ (۲) روزآنہ صبح و شام ”قل أعوذ برب الفلق“ اور ”قل أعوذ برب النّاس“ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں، اور حسبي الله لا اله الا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم پڑھ لیں ۔

۔ فقط واللہ اعلم باالصواب دارلافتاء مظہر العلوم 

 


Khadam Ali

63 Articles posts

Comments