کھیل اور کھلاڑی
(Rohail Akbar, Lahore)
Circuit match etc,

.کھیل اور کھلاڑی
(Rohail Akbar, Lahore)
Circuit match etc,

ہمارے ہاں مہنگی تعلیم اور طبقاتی نظام زندگی سے جہاں عام آدمی کا جینا مشکل ہوا ہے وہی پر اسے اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کا بھی خوف ہے غریب کا بچہ ماسٹر ڈگری کرنے کے بعد کلرک اور کانسٹیبل بھی بھرتی نہیں ہوسکتا جبکہ مہنگے پرائیوٹ تعلیمی اداروں سے گریجوایشن کرنے والے مقابلے کے امتحانات پاس کرکے اعلی سرکاری عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ایسے میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے ساری عمر محنت مزدوری کرتے ہی نظر آتے ہیں مگر ایک شعبہ ایسا ہے جہاں غریب کا بچہ اپنا نام اور مقام پیدا کرکے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ انٹرنیشنل سطح پر اپنی پہچان بنا سکتا ہے شہرت کی بلندیوں کے ساتھ پیسے کی فراوانی بھی شروع ہوجاتی ہے وہ شعبہ ہے کھیل کا جو غریب اور امیرکو زندگی میں کامیابیوں کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے آپ کرکٹ ،ہاکی ،فٹ بال ،کبڈی سمیت باقی دوسری کھیلوں پر ایک نظر ڈالے تو اس میں زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لڑکے نمایا ں ہونگے جو اپنی محنت ،حوصلے اور جوش و ولولہ کے زور پر آگے آئے انہوں نے نہ صرف اپنی ایک الگ شناخت بنائی بلکہ پاکستان کو بھی دنیا میں متعارف کروایا۔ پاکستان میں کھیلوں کی پرموشن کے حوالہ سے پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی )،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور صوبائی سپورٹس بورڈ موجود ہیں جو اپنے اپنے انداز میں کھیل اور کھلاڑی کے لیے کام کررہے ہیں ملکی سطح پر کام کرنے والا پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایک کوچنگ سنٹر لاہور میں کلمہ چوک کے پاس ہے جہاں کبھی کھیلوں کی بجائے آوارہ کتوں کا راج ہوا کرتا تھاویران اور اجڑا ہوا یہ کوچنگ سنٹر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے آنے کے بعد آباد ہونا شروع ہوا اور جب سے یہاں پر نصراﷲ رانا کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی ہوئی ہے تب سے یہاں پر رونقیں لگ گئی اور ویران میدان آباد ہوگئے گذشتہ روز نصراﷲ رانا صاحب نے میرے ریڈیو پروگرامیں بطور مہمان شرکت کی تو بہت سی باتیں ہوئی خاص کر کھلاڑیوں کی تربیت سے لیکر انہیں قومی سطح تک کا کھلاڑی بنانے تک ان کے پاس بہت سی سہولیات موجود ہیں اب تو انہوں نے جم بھی بنانا شروع کردیا ہے بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے شعبہ سے مخلص ہوں اگر ایسے افراد ہر شعبہ میں آجائیں تو نہ صرف ہمارے ادارے بہتر ہوجائیں گے بلکہ عام لوگوں کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی مگر بدقسمتی سے ہمارے اداروں میں انسان نہیں جونکیں براجمان ہیں جو ہماری معیشت کا خون چوس رہی ہیں خیرسے یہ نظام آج سے نہیں بلکہ کئی دہائیوں سے خراب ہے جسے ٹھیک ہوتے ہوتے وقت لگے گا اس کے لیے ضروری ہے کہ حکومت نصراﷲ رانا جیسے افراد کو اہم ذمہ داریاں دے جن کا اعلان ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر کے کسی کونے میں کوئی ایسا بچہ موجود ہے جسکے اندر ٹیلنٹ ہے تو پاکستان سپورٹس بورڈ اسے اپنا لیتا ہے اسکی رہائش اور خوراک کا ذمہ دار بن جاتا ہے اسکی تربیت اپنا حق سمجھتا ہے اور پھر اسے ملکی سطح پر کھیلوں میں شامل کرلیتا ہے یہاں کھیلوں کی اکیڈمیاں ہیں ماہر کوچ ہیں جو ہمارے مستقبل کو سنوارنے کی کوششوں میں ہیں یہاں صرف 5سو ماہانہ پر بچوں کی بہترین تربیت کی جارہی ہے جو اتنے پیسے بھی نہیں دے سکتے انکے لیے بھی تربیت مفت ہے صرف بچہ ان کے پاس پہنچ جائے کھلاڑی اسے یہ بنا دیتے ہیں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ دونوں ادارے پنجاب کی عوام کے لیے اپنی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 1962 میں ایک کارپوریٹ باڈی کے طور پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان


yasir nawaz

8 Articles posts

Comments