مسائل قربانی

نابالغ ومجنون کی طرف سے قربانی

 

 

       نابالغ بچہ اور دیوانہ شخص پر قربانی واجب نہیں ہے (اگرچہ وہ مال دار کیوں نہ ہوں)اسی طرح ان کے اولیاء پر بھی ان کی طرف سے قربانی لازم نہیں؛ لیکن اگر کردیں تو بہتر ہے۔ *وأما البلوغ والعقل فلیسا من شرائط الوجوب فی قولہما، وعند محمد من الشرائط، حتی لاتجب التضحیۃ فی مالہما لو موسرین۔ (شامی زکریا ۹؍۴۵۸، کراچی ۶؍۳۱۶) لا تجب الاضحیۃ فی مال المجنون۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۰۹) والاصح انہ لا یجب ذٰلک ولیس لہ ان یفعلہ من مالہ … والمجنون فی ہٰذا بمنزلۃ الصبی۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۳، خانیۃ ۳؍۳۴۵) ویستحب عن اولادہ الصغار وعن ممالیکہ ویکون قربۃ۔ (تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۰۷، احسن الفتاویٰ ۷؍۴۹۷،کتاب الفتاویٰ ۴؍۱۳۲)*

 

اہلِ خانہ اوراولاد کی طرف سے بلااجازت قربانی

 

اگر باپ کا معمول ہے کہ وہ ہر سال اپنے اہل خانہ اور چھوٹے بڑے بچوں کی طرف سے قربانی کرتا ہے تو استحساناً سب کی طرف سے قربانی درست ہے، خواہ اہل خانہ نے باقاعدہ اجازت دی ہو یا نہ دی ہو۔ *لو ضحی عن اولادہ الکبار وزوجتہ لا یجوز الا باذنہم، وعن الثانی انہ یجوز استحساناً بلا اذنہم … ولعلہ ذہب الی ان العادۃ اذا جرت من الاب فی کل سنۃ صار کالاذن منہم۔ (شامی زکریا ۹؍۴۵۷، کراچی ۶؍۳۱۵، تاتارخانیۃ زکریا ۱۷؍۴۴۴، المحیط البرہانی ۸؍۴۷۳، بزازیۃ ۶؍۲۹۵، البحر الرائق زکریا ۹؍۳۲۶، مسائل قربانی وعقیقہ ۳۷)*

 

قربانی کرنے والا قربانی سے قبل وفات پاگیا؟

 

   جس شخص پر قربانی واجب تھی اگر وہ ایام قربانی کے اندر ہی وفات پاجائے اور ابھی اس نے قربانی نہ کی ہو تو اس سے قربانی کا وجوب ساقط ہوجاتا ہے؛ لہٰذا اس پر قربانی کی وصیت لازم نہ ہوگی۔ *لو کان موسراً فی ایام النحر فلم یضح حتی مات قبل مضی ایام النحر سقطت عنہ الاضحیۃ حتی لا یجب علیہ الایصاء۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۳-۲۹۷، خانیۃ ۳؍۳۴۷، المحیط البرہانی ۸؍۴۵۷، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۰۳، مسائل قربانی وعقیقہ ۳۰)*

 

ایام قربانی کے بعد وفات پانے پر وصیت لازم ہے

 

     اگر کوئی شخص ایام قربانی ۔گذرنے کے بعد وفات پاجائے تو وفات سے قبل اس پر بکری کی قیمت کا صدقہ کرنا یا اس کی وصیت کرنا لازم ہے۔ *ولو مات بعد مضی ایام النحر لم یسقط التصدق بقیمۃ الشاۃ حتی یلزمہ الایصاء بہ۔ (ہندیۃ ۵؍۲۹۳-۲۹۷، خانیۃ ۳؍۳۴۷، المحیط البرہانی ۸؍۴۵۷، بدائع الصنائع زکریا ۴؍۲۰۳، مسائل قربانی وعقیقہ ۳۰)*

واللہ اعلم باالصواب دارالافتاء مظہر العلوم طالب دعا مولوی عبدالستار حسنی صاحب


Khadam Ali

63 مدونة المشاركات

التعليقات
Nasir Chaand 3 سنوات

Great