ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر کیے جانے والے سولر پینلز کے کاروبار کا حکم

میرا سوال جس ویب سائٹ سے متعلق ہے، اس ویب سائٹ کا پورا نام ENEL گرین پاور ہے، ان کے مطابق یہ لوگ سولر پینلز کا کام کرتے ہیں اور سولر پینل خریدتے ہیں، جس کو خریدنے کے

 

 

سوال

میرا سوال جس ویب سائٹ سے متعلق ہے، اس ویب سائٹ کا پورا نام ENEL گرین پاور ہے، ان کے مطابق یہ لوگ سولر پینلز کا کام کرتے ہیں اور سولر پینل خریدتے ہیں، جس کو خریدنے کے لیے ان کو کچھ رقم کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ مختلف سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ اس میں سرمایہ کاری کریں اور منافع کمائیں، اور ان کے مطابق یہ لوگ سولر پینل خریدتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں اور مختلف ممالک کو بیچتے ہیں اور اس میں سے حاصل ہونے والا پر افٹ ہمیں دیتے ہیں، لیکن ان کا جو پرافٹ ہے وہ فکس (متعین مقدار میں ہوتا) ہے، ان کے مختلف پیکجز ہیں، مطلب اگر آپ 500 کی انویسمنٹ کرتے ہیں، تو آپ کو ایک دن میں 18 روپے ملتے ہیں اور اگر آپ دو ہزار کی انویسمنٹ کرتے ہیں تو آپ کو 72 روپے ایک دن میں ملتے ہیں، اسی طرح اگر آپ 10000 کی انویسمنٹ کرتے ہیں تو اس پر تین سو ساٹھ روپے ایک دن میں ملتے ہیں اور مطلوبہ مدت ختم ہونے پر، جو کہ تقریبا تین گھنٹے کی ہے، آپ کی اصل رقم بھی آپ کے اکاؤنٹ میں واپس آجاتی ہے اور بھی مختلف انویسمنٹ کے پروگرام ہیں جس طرح آپ کی زیادہ انویسمنٹ بڑھتی جاۓ گی اور اسی طرح آپ کا پرافٹ بھی بڑھتا جائے گا۔

 

 ایک بات جو کمپنی والوں نے نہیں بتائی یہ کہ جو ہم نے مختلف سرمایہ کاروں سے سنا ہے کہ یہ کمپنی کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہے اور آپ کا جو بھی انویسمنٹ کا سارا سرمایہ ہے، وہ ڈوب سکتا ہے، لیکن یہ بات کمپنی والوں کی طرف سے کبھی نہیں بیان کی گئی اور اس میں کتنی حقیقت ہے اس کا نہیں پتا۔

 

Withdrawal کرتے وقت (یعنی پیسے نکالتے وقت) 8 فیصد فیس ٹیکس یا ان کی سروس فیس کے طور پر کاٹے جاتے ہیں۔

 

 ایک اور ذریعہ اس میں کمانے کا یہ ہے کہ اس میں جب آپ کسی دوست کو اپنے لنک سے انوائٹ کرتے ہیں (یعنی کسی کو آپ اس ویب سائٹ کا لنک اپنے توسط سے ارسال کرتے ہیں تاکہ وہ بھی اس کاروبار میں شامل ہوجائے، جسے refer کرنا بھی کہتے ہیں)، تو وہ جتنا بھی پرافٹ کماتا ہے، اس پر آپ کو دس فیصد کمیشن دیا جا تا ہے، اسی طرح جب وہ اگر کسی اور کو آگے انوائٹ کر تا ہے تو جو دوسرا بندہ آتا ہے اس پر بھی 8 فیصد کمیشن آپ کو دیا جا تا ہے اور اسی طرح تیسرے بندے پر آپ کو 3 فیصد کمیشن دیا جا تا ہے ۔

 

 ان کے مطابق یہ ایپ پاکستانی گورنمنٹ سے منظور شدہ ہے، کسی بھی اکاؤنٹ سے پیسے جمع کروائے جاسکتے ہیں اور کوئی بھی پیکج خرید ا جاسکتا ہے اور withdrawal کے وقت آپ کے دیے ہوۓ بینک اکاؤنٹ میں پانچ سے چھ گھنٹے میں رقم بھیج دیتے ہیں۔

 

آپ سے گزارش ہے کہ اس کاروبار کے بارے میں مطلع کر یں کہ یہ حلال ہے یا حرام اور اگر یہ سود کے زمرے میں آتا ہے تو اس کی کیا وجوہات ہیں ؟

 

جواب

واضح رہے کہ جب کسی معاملے میں کام اور عمل ایک فریق کی طرف سے ہو اور سرمایہ دوسرےفریق کی طرف سے،  شریعت میں ایسے معاملے کو مضاربت کہتے ہیں، اور اگر سرمایہ دونوں فریقین کی طرف سے ہو تو اس معاملے کو شرکت کہتے ہیں، شرکت و مضاربت دونوں میں ضروری ہے کہ نفع فیصد کے اعتبار سے متعین ہو اور فریقین میں سے کسی ایک کے لیے بھی نفع کی مخصوص مقدار متعین نہ ہو، اگر نفع کی مخصوص مقدار متعین ہوگی تو شرعاً وہ معاملہ کرنا ناجائز ہوگا۔

 

صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ کمپنی (ENEL) جو سولر پینلز کا کاروبار کرتی ہے، اور اس کاروبار میں اپنے ساتھ لوگوں کو شریک کرتی ہے، ان کے سرمایہ سے سولر پینلز خرید تی اور بیچتی ہے، پھر اس سے حاصل ہونے والے نفع کو سرمایہ کار کے سرمایہ کے بقدر، متعین طور پر ایک مخصوص مقدار میں ادا کرتی ہے (جیسا کہ سوال میں مذکور ہے:  500 روپے پر 18 روپے نفع جو کہ متعین اور مخصوص ہے)، چوں کہ اس معاملے میں نفع مخصوص مقدار میں طے ہوتا ہے، لہٰذا مذکورہ کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنا شرعاً درست نہیں بلکہ یہ منافع سود اور حرام ہے، نیز اس کاروبار میں کسی کو انوائٹ کرنے اور اس کے نفع کمانے اور اس نے جسے انوائٹ کیا ہے، اس کے نفع کمانے پر بھی سرمایہ لگانے والے کو کمیشن ملتا ہے، کمیشن در کمیشن کا یہ معاملہ شرعاً جائز نہیں، الغرض اس میں کئی خرابیاں ہیں اس لئے اس سے بچنا ضروری ہے۔

 

فتاویٰ شامی میں ہے:

 

"‌‌كتاب المضاربة (هي) لغة مفاعلة من الضرب في الأرض وهو السير فيها وشرعا (عقد شركة في الربح بمال من جانب) رب المال (وعمل من جانب) المضارب... (وشرطها)... (وكون الربح بينهما شائعا) فلو عين قدرا فسدت (وكون نصيب كل منهما معلوما) عند العقد."

 

(كتاب المضاربة، ج: 5، ص: 645-648، ط: دار الفكر بيروت)

 

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

واللہ اعلم بالصواب خادم علی گجر


Khadam Ali

63 Blog postovi

Komentari