اعتکاف کے چند مسائل اور اعتکاف کی اہمیت

اعتکاف سنت نبوی ہے اے میرے رب ہم مسلمانوں کو سنت نبوی کے اعمال پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرما آمین ثم آمین

 

 

 

مردوں کا اعتکاف
مردوں کے اعتکاف کے لیے باقائدہ شرعی. مسجد ضروری ہے
معتکف کا اعتکاف
معتکف کو مسجد میں کھانا پینا سونا جائز ہے.
عورتوں کا اعتکاف
عورتوں کا اعتکاف اِن کے گھروں میں مسجدِ بیت میں جائز ہے اور فی زمانہ انھیں مسجدوں میں اعتکاف کی اجازت نہیں.
واجب اور سنت اعتکاف
واجب اور سنت اعتکاف میں روزہ شرط ہے نفلی اعتکاف میں روزہ ضروری نہیں اور نفلی اعتکاف چند منٹ کا بھی ہو سکتا ہے جب مسجد میں جائیں نفلی اعتکاف کی نیت کر لیں.
واجب وسنت کے اعتکاف میں ایک لمحے کے لیے بلا اجازت شرعی مسجد سے نکلیں تو
اعتکا ف ٹوٹ جائے گا.

اعتکاف کرنا سنت مؤ کدہ علی الکفایہ ہے مطلب یہ ہے کہ اگر گاؤں یا بڑے شہر کے ہر محلے کی کسی مسجد میں اعتکاف نا ہو تو سب گاؤں والے اور محلے دار والے گہنگار ہوں گے
اعتکاف کی ہمارے اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے اعتکاف سنت نبوی ہے


Sweety Ch

27 Articles posts

Comments