اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف ہو تو نماز کس طرح پڑھنی چاہیے؟

سوال



کیا اٹھنے بیٹھنے میں دقت ہو توکس طرح نماز پڑھی جائے؟

 

 

 

جواب

 

واضح رہے ازروئے شرع بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت اس شخص کو ہےجو  بیماری کی وجہ سے کھڑے ہونے پر قادر نہیں، یا کھڑے ہونے پر قادر ہے لیکن زمین پر سجدہ کرنے پر قادر نہیں ہے، یا قیام و سجود کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں بیماری میں اضافہ یا شفا ہونے میں تاخیر یا ناقابلِ برداشت درد کا غالب گمان ہو ۔ اسی طرح جو شخص فرض نماز میں مکمل قیام پر تو قادر نہیں، لیکن کچھ دیر کھڑا ہو سکتا ہے اور سجدہ بھی زمین پر کرسکتا ہے توایسے شخص کے لیے اُتنی دیر کھڑا ہونا فرض ہے، اگر چہ کسی  چیز کا سہارا لے کر کھڑا ہونا پڑے، اس کے بعد وہ بقیہ نماز  زمین پر بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے۔

بصورتِ  مسئولہ اگر  نماز  کے  دوران  اٹھنے بیٹھنے میں دقت  ہورہی ہو، لیکن تکلیف قابلِ برداشت ہو تو نماز قیام کے ساتھ کھڑے ہوکر ہی پڑھنی  چاہیے؛ کیوں کہ کسی قابلِ برداشت معمولی درد یا کسی موہوم تکلیف کی وجہ سے فرض نماز میں قیام کو ترک کردینا اور  بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں۔اور  اگر نماز کے دوران اٹھنے بیٹھنے میں ناقابلِ برداشت درد ہوتو پھر نماز بیٹھ کر پڑھنے کی اجازت ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:


Khadam Ali

63 Articles posts

Comments